ریلوے کا خسارہ 45 ارب روپے سے تجاوز ،گریڈ 1سے 9تک کے ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی

railwy khasara 45 arb
Print Friendly, PDF & Email

 لاہور: پاکستان ریلوے مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے ، خسارہ 45 ارب روپے سے تجاویز کرگیا ہے جس کی وجہ سے گریڈ 1 تا 9 تک ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جا سکی۔

نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق پاکستان ریلوے سخت مالی بحران کا شکار ہے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں جاسکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انجن شیڈ، واشنگ لائن، سگنلز شاپ، کے کلاس فور، ورکشاپس، ڈویژن، سٹیل شاہ کیرج شاپ اور دیگر شعبوں کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم رکھے گئے ہیں جبکہ ملازمین ریلوے اکاؤنٹس دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ریلوے کی آمدنی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ ٹرین آپریشن بھی کئی کئی ماہ سے بند ہیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2lg4aytt
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *