اوپن یونیورسٹی کے داخلوں میں توسیع، فیس دو اقساط میں، نوٹیفیکیشن جاری

Print Friendly, PDF & Email

پہلی قسط 5 جون اور دوسری قسط 17 جولائی تک جمع کروائی جاسکتی ہے: ڈاکٹر عظمی طارق، ریجنل ہیڈ شیخوپورہ

شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کرونا وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کافی بڑی تعداد میں طلبہ اپنی فیسیں جمع نہیں کرواسکے، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سمسٹر بہار 2020 کے داخلوں میں بغیر لیٹ فیس 5 جون تک توسیع کردی ہے، چنانچہ بی اے، بی ایڈ اور ماسٹرز پروگرامز کے طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے داخلے جمع کرواسکیں گے، مزید لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل میں مبتلا طلبہ اپنی فیس دو اقساط میں جمع کرواسکتے ہیں، پہلی قسط 5 جون اور دوسری قسط 17 جولائی تک جمع کروائی جاسکتی ہے، اس سلسلے میں فرسٹ ویمن بنک، ایم سی بی، یونائیڈ بنک اور الائیڈ بنک کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/vso9dlx
QR Code:


One Response to اوپن یونیورسٹی کے داخلوں میں توسیع، فیس دو اقساط میں، نوٹیفیکیشن جاری

  1. جس نے آج جمع کرا دی ہے وہ کیا کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *